165

ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو تمام کاروباری طبقہ بھی خوشحال ہوگا۔چیئرمین پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اس وقت ملک میں معیشت کی بہت بری حالت تمام کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے ایگریکلچر کے تمام پرائیویٹ سیکٹر مشکل حالات سے گزر رہے ہیں پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کا ہیمشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ جب ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو تمام کاروباری طبقہ بھی خوشحال ہوگا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

جدید کاشت اور تمام فصلوں کی پیداوار کے لئے پیسٹی سائیڈ کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تمام پیسٹی سائیڈ ادارے بحران کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن چوہدری رؤف الرحمن نے کوآرڈینیٹر بہاولنگر یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز تنویر احمد صابری اور صدر رائے سرفراز احمد کھرل سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل حالات میں ہمارے پاس صرف زراعت کا ہی شعبہ ہے جس کی ترقی سے ملک ان بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے جدید کاشت اور اضافی پیدوار کے لئے پیسٹی سائیڈ کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملکی صورتحال کے باعث تمام پرائیویٹ پیسٹی سائیڈ ادارے خام مال کی امپورٹ نہیں ہورہی ہے ہمارے پاس اس وقت صرف ایک ماہ کا سٹاک باقی رہ گیا ہے۔ہمارے ملک کے فصلوں کی پیداوار پہلے ہی کم ہے اگر پیسٹی سائیڈ ختم ہو گئی تو مزید کمی آئے گئی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوگا اس لئے حکومت کو اس ایشو پر توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہاولنگر میں پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز یونین کا قیام خوش آئند ہے۔پی سی پی اے کی جانب سے ہیمشہ اپنے ممبران کی بہتری کے ساتھ ساتھ اس جوڑے تمام شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔کوآرڈینٹر بہاولنگر یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز (بپسو)تنویر احمد صابری نے انہوں بہاولنگر آمد کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد آنے کا وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں