204

چھوٹے ملازمین بدترین معاشی بدحالی کا شکار۔

ہارون آباد  (عوامی پریس کلب)  ہارون آباد آنے والے بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے، ملازمین کے الاونسزکو ڈبل کیا جائے، کم از کم پچاس فیصد پنشن میں اضافہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ سرکاری ملازمین و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے ملازمین بدترین بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ملازمین چھوٹے ملازمین کی تنخواؤں میں سال میں ایک مرتبہ دس فیصد تک اضافہ ہوتا ہے ٹیکس لگا کر اضافہ بھی دبا لیا جاتا ہے۔

مہنگائی میں چار سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں سے اپنے اخراجات پورے کرتی ہے لیکن چھوٹے ملازمین بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں۔ دور دراز سے دفاتر آنے والے ملازمین کی آدھی سے زائد تنخواہ کرایوں میں خرچ ہو جاتی ہے۔ معاشی مشکلات کی وجہ سے اس وقت ملازمین کو سرکاری امور انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ریٹائرڈ ملازمین نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو بجٹ حاضر سروس ملازمین پنشنرز کو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ملازمین اور پنشنرز اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں