ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد20لاکھ50 ہزار روپے کے بوگس چیک دینے پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد عمران یاسین سکنہ الفیض کالونی کو کاروباری لین دین میں محمد اشفاق سکنہ گلشن اقبال کالونی نے 20لاکھ 50ہزار روپے پر مشتمل تین عدد چیک دیئے،جو مقررہ وقت پر بینک سے کیش نہ ہوسکے، بوگس چیک دینے پر تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے ملزم محمد اشفاق کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔







