191

شہر کی صفائی کے لیے کسی بھی سیاستدان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما شیخ گلزار احمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما شیخ گلزار احمد نے کہا ہے کہ سابق، موجودہ حکمران اور پنجاب حکومت کے ترجمان ہونے کے باوجود بھی شہر کی ترقی اور صفائی ستھرائی پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج کا گندہ پانی، ٹوٹیں سڑکیں۔ لیکن شہر کی صفائی کے لیے کسی بھی سیاستدان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ بڑی آبادی پر مشتمل شہر میں کچرا اٹھانے کے لیے صرف پانچ گاڑیاں موجود ہیں۔

ان میں سے بھی دو اکثر خراب رہتی ہیں۔ بند سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے مشینری دوسرے شہر سے مانگنا پڑتی ہے شہر کی اہم شاہراہِ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں عیدگاہ سے قبرستان جانے والے پانچ اہم روڈ بھی مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں جن پر چوبیس گھنٹے سیوریج کا گندہ پانی موجود رہتا ہے جہاں سے لوگ اپنے پیاروں کی میتوں کو نہ آسانی سے عیدگاہ لے جاسکتے ہیں اور نہ عیدگاہ سے قبرستان تک پہنچا سکتے ہیں روڈ خراب ہونے کی وجہ سے عوام اپنے پیاروں کو کاندھا بڑی مشکل سے دے پاتی ہے۔

تمام سیاستدان اور انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی صفائی ستھرائی پر کام کریں بلدیہ ہارون آباد کے اکاونٹ میں پڑا پانچ کروڑ روپیہ بھی منظوری کروا کے استعمال میں لایا جائیاور جلد از جلد مشینری دی جائے تاکہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو کیونکہ سکر مشین سمیت دیگر جدید مشینری وقت کی اہم ضرورت ہیں اور عیدگاہ روڈ کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں