185

محکمہ صحت کی ٹیم نے شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کووڈ ویکسین لگا دی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آبادمحکمہ صحت کی ٹیم نے شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کووڈ ویکسین لگا دی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمان بلوچ محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ نجی میرج ہال پہنچے جہاں پر وہاڑی شہر سے دولہا مزمل کی بارات آئی ہوئی تھی، جن سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا کہا گیا لیکن وہ پیش نہ کر سکے جس پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن نے شادی کی تمام رسومات روک دیں اور محکمہ صحت کی ٹیم دولہا سمیت تمام باراتیوں کو ویکسی نیشن کرنے کا کہا ۔

جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے دولہے مزمل سمیت تمام باراتیوں کو کووڈ ویکسی نیشن لگا دی، ویکسی نیشن کے بعد دولہے کا نکاح پڑھایا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوِں کے خلاف متحرک ہے عوامی سطح پر کورونا سے متعلق لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف عملی اقدامات بھی جاری ہیں، ایس او پیز ر عملدرآمد اور کورونا ویکسین کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل پیرا ہو کر ہی اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں