217

کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے لئے گورنمنٹ ریٹ پر سیل پوائنٹس کا قیام

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ہارون آباد اور فقیر والی کے زمیندار حضرات اور کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے لئے گورنمنٹ ریٹ پر سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جن پر زمیندار حضرات فرد ملکیت دکھا کر کھاد حاصل کر سکتے ہیں۔

کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے کھاد فروخت کرتا ہوا پایا گیا یا سیل پوائنٹ سے کھاد خرید کر کسی اور کو فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے کسانوں و کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کھاد ری سیل کرنے والوں کی شناخت کر کے فوری اطلاع دیں تاکہ ان کی وجہ سے دوسرے کسانوں اور زمینداروں کا نقصان نہ ہو اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 0632253624 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں