ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)طالبہ کا اعزاز ،دار ارقم ماڈل سکول ہارون آباد کی ہونہار طالبہ حریم فاطمہ نے کلاس ششم میں 770 میں سے 769نمبر حاصل کر کے سکول بھر میں گرلزاور بوائے سیکشن میں اول پوزیشن حاصل کرلی ،ہونہار طالبہ نے اپنی اس کارکردگی کو والدین اور اساتذہ کی دعاوں اور محنت کا نتیجہ ہے سکول کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دار ارقم ماڈل سکول شہر ہارون آباد کا انتہائی بلند مقام رکھنے والا ادارہ ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بہت زور دیا جاتا ہے خصوصی طور پر شعبہ حفظ میں طلباء کی کارکردگی بہت اعلی ہے ۔








