335

ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کے لیے 10 ہزار روپے کی خصوصی رقم کی ادائیگی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کے لیے اعلان کردہ 10 ہزار روپے کی خصوصی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے ہارون آباد میں ستھرا ہنجاب کے پراجیکٹ مینجر میاں عبدالحنان اور آپریشن مینجر باونذیر احمد نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری کاشف نوید پنسوتہ تھے۔جبکہ انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمان۔صدر بار ایسوسی ایشن ریاض باجوہ۔سی ای او ستھرا میاں عبدالواحد۔میاں اختر خان عاکوکا،سابق ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر کے نمائندہ مظہر رشید جوئیہ اورچوہدری قمر نمبردار نے بھی اس موقع پر ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے درجنوں ورکرز میں اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری کاشف نوید پنسوتہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی کے عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان ورکرز نے عیدالاضحی کے موقع پر انتھک محنت کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جن کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی پیکج جاری کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور جلد ہی مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے تاکہ یہ لوگ اپنے کام کو مزید دلجمعی سے انجام دے سکیں۔اس تقریب میں شہریوں اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں