293

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل راؤمحمد سمیع حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پنجاب پولیس کے کانسٹیبل راؤمحمد سمیع حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے ، گزشتہ روز کانسٹیبل راءو محمد سمیع کو دل میں تکلیف کے باعث مقامی ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر اُن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ملتان کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،۔

جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے ، متوفی ڈی ایس پی آفس ہارون آباد میں بطور گن مین تعینات تھے مرحوم کی نمازجنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی نمازجنازہ میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں