211

سانحہ لاہور پر مفتی منیب الرحمن کی کال پر ہارون آباد شہر میں بھی تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال


ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہا رون آباد سانحہ لاہور پر مفتی منیب الرحمن کی کال پر ہارون آباد شہر میں بھی تاجر برادری کی جانب سے جزوی طور پر ہڑتال کی گئی، کہیں دوکانیں کھلی اور کہیں بند نظر آئیں جبکہ وکلاء برادری کی جانب سے بھی ہڑتال کی گئی، تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور پر مفتی منیب الرحمن کی کال پر ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر ہارون آباد شہر میں بھی تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کی گئی

جوکہ جزوی رہی، کہیں مارکیٹیں اور بازار بند جبکہ کہیں کہیں دوکانیں کھلی رہی، سبزیوں و پھل اور میڈیکل اسٹور کھلے رہے، جبکہ اس سانحہ کیخلاف وکلاء برادری کی جانب سے بھی ہڑتال کی گئی، کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا، ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں