356

ہارون اۤباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی

    ہارون آباد(عوامی پریس کلب ) ہارون اۤباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ، ایک اور سکول سیل ، 4خاتون ٹیچر ز میں کورونا وائرس کی تصدیق پر گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ہارون اۤباد کو 14روز کے لئے بند کردیا گیا ۔

ٹیچرز ، طلباءاور والدین خوف و ہراس میں مبتلا ، تفصیلات کے مطابق ہارون اۤباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، محکمہ صحت کے مطابق گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ہارون اۤباد کے چار خاتون ٹیچر ز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جس پر محکمہ ایجوکیشن نے سکول ہذا کو 19اپریل سے 3مئی تک کے لئے بند کردیا ہے ۔

خاتون ٹیچرز میں کورونا وائرس میں تشخیص پر سکول ہذٰا کے دیگر اساتذہ کرام ، طلباأ اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، واضع رہے کہ چند روز قبل گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون اۤباد کے پرائمری حصہ کو بھی ٹیچر میں وائرس کی تصدیق کی بنا پر 14روز کے لئے سیل کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں