
ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد صحافت ایک مقدس پیشہ ہے معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے یہ معاشرے کی انکھیں ہیں جسطرح جسم میں تمام اعضاء اہم ہے لیکن ان میں آنکھیں بہت ذیادہ اہمیت رکھتی ہیں اگر جسم سے آنکھیں نکال دی جائے تو پورا معاشرہ اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔
اسی طرح معاشرے میں سارے شعبے اہم ہیں عدلیہ مقننہ اور انتطامیہ ان تین ستونوں کے بغیر معاشرہ ادھورا ہے لیکن ان میں شعبہ ذرائع ابلاغ یعنی صحافت بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر ہارون آباد یونین آف جرنلسٹ (PFUJٰ)یاسر چوہدری نے عوامی پریس کلب میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیاں اور اچھائیاں ضرور ہوتی ہیں،برائیوں کو حکومت وقت کے نوٹس میں لانا اور اچھائیوں کی تعریف کرنا ایک صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے.
ایک صحافی میں یہ اوصاف ضرور ہونے چاہیے کہ وہ ایمان دار ہو سچا ہو بہادر ہو اور حکومت وقت کے انکھوں میں آنکھیں ڈالنے والا ہو میڈیا ملک و قوم اور سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے ہر قسم کے تعصب سے پاک ہوکر قومی جذبے اور حقیقی سوچ کو آگے لیکر چلے ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کی بھی تاریخی جدوجہد شامل ہے جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔









