ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد میں سب کیمپس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا قیام عمل میں لایا جائے، اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر سے سینکڑوں طلباء و طالبات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زیر تعلیم ہیں، جنہیں آمد و رفت میں شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
ہارون آبادشہر فورٹ عباس، چشتیاں اور بہاولنگر کے درمیاں مرکزی جگہ پر واقع ہے اور مذکورہ شہر میں زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کیلئے نواحی چک 86فائیو آر میں وسیع رقبہ بقایا سرکار پڑا ہوا ہے جہاں پر پختہ سڑک، بجلی اور نہری پانی کی سہولت بھی موجود ہے،
اہل علاقہ وقاص، عدن، رومان، عثمان، کامران و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر، گورنر پنجاب سرور چودھری، صوبائی وزیر زراعت پنجاب، سیکرٹری ایگری کلچر پنجاب اور ترجما ن حکومت پنجاب شوکت محمود بسراء سے شہر ہارون آباد میں سب کیمپس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا قیام عمل میں لایا جانے کا مطالبہ کیا ہے۔







