ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، ناجائز اسلحہ سمیت ایک ملزم گرفتار،مقدمہ درج.
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد علاقہ بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.
گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے ایک ملزم کو ناجائز اسلحہ تیس بور پسٹل بمعہ روند کے گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔








