359

ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری، 10ہزار گندم کے تھیلے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور طریقے سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر دس ہزار کے قریب ذخیرہ شدہ گند م کے تھیلے برآمد کرلئے جس کی مالیت سوا 2کروڑ بنتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے برآمد شدہ گندم سرکاری خریداری سنٹر میں جمع کروا دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تحصیل ہارون آباد بھر میں گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔

تحصیل ہارون آباد میں گندم خریداری کا مطلوبہ ہدف یقینی طور پر پورا کیا جائیگا، تقریباً 90فیصد گندم کا ہدف مکمل کرلیا گیا ہے باقی ماندہ ہدف کو جلد پورا کرلیا جائیگا، ذخیرہ اندوز ملک و قوم کے دشمن ہیں جوکہ کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں