262

ہارون آباد سے بہاونگر اور فورٹ عباس جانے والی مین شاہراہ کو ون وے کیا جائے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد سے بہاونگر اور فورٹ عباس جانے والی مین شاہراہ کو ون وے کیا جائے، ٹریفک کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے روڑ پر متعدد حادثات ہو چکے ہیں، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد سے بہاولنگر اور فورٹ عباس کو جانے والی مین سڑک جس پر ٹریفک کا رش انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے متعدد حادثات ہو چکے ہیں جس کے باعث متعدد انسانی جانیں ضائع اور معذور ہو چکی ہیں جبکہ مذکورہ مین شاہراہ مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جو آئے روز ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہے ۔

اگر اس مین شاہراہ کو فوری طور ون وے نہ کیا گیا توعوام الناس کو درپیش مشکلات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کا بھی ضیاع ہوتا رہے گا، ہارون آباد سمیت مروٹ، فورٹ عباس، کچھی والہ، فقیر والی، بنگلہ یتیم والہ، منڈی لطیف آباد کے تاجروں سمیت لاکھوں افراد لاہور، ساہیوال، فیصل آباد جانے کیلئے اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں ۔

بے ہنگم ٹریفک اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں عبدالمنان، عبدالوہاب، علی حسن، سراج منیر، وقاص وددیگر نے مقامی منتخب قومی و صوبائی اسمبلیوں نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہارون آباد سے فورٹ عباس اور بہاولنگر جانے والی مین سڑک کو فی الفور ون وے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں