248

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے ہارون آباد کی سپیکر پنجاب اسمبلی و گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے خصوصی ملاقات

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے ہارون آباد کی سپیکر پنجاب اسمبلی و گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے خصوصی ملاقات فقیروالی کے نواحی گاوں 137 سکس آر میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کی آڑ میں گراگئے گھروں کے معاملہ پر بات چیت کی اور چک 137 سکس آر کالونی کے حوالہ سے حقائق سے آگاہ کیا۔

جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی و گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی کے احکامات کے مطابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے صوبائی وزیر قانون اور پارلیمانی امور راجہ بشارت سے ملاقات کی اور ان کو بھی حقائق سے آگاہ کیا کہ یہ آبادی سات مرلہ منظور شدہ ہے اس آبادی میں واٹر سپلائی اسکیم کے کنکش موجود ہیں بجلی کی سپلائی بھی موجود ہے ۔

مگر ہارون آباد کی تحصیل انتظامیہ نے کچھ عرصہ قبل تجاوزات کے حوالہ سے جاری آپریشن میں اس آبادی کو گرادیا تھا جو کہ اس آبادی کے مکینوں کے ساتھ سراسرا زیادتی ہے جس پر صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس آبادی کے معاملہ کو فی الفور حل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

جس پر آبادی کے مکینوں نے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کروانے میں شب و روز کی محنت کررہے ہیں جو انشاء اللہ رنگ لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں