223

ہائی کورٹ بار بہاول پور کے صدر ملک امیر عجم ایڈووکیٹ کا بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کا خصوصی دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہائی کورٹ بار بہاول پور کے صدر ملک امیر عجم ایڈووکیٹ نے بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کا خصوصی دورہ کیا، بار ایسوسی ہارون آباد کے صدرچوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سجاد سعید گجر ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران اور وکلاء نے ان کا پر تپاک استقبال کیا،

ہائی کورٹ بار بہاول پور کے صدر ملک امیر عجم ایڈووکیٹ نے بطور صدر کامیابی کے بعد ہارون آباد کے وکلاء سے اظہارِ تشکر کیا اور وکلاء کی حمایت اور کردار کو سراہتے ہوئے مثالی اور نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا،ملک امیر عجم ایڈووکیٹ نے کہا کہ بہاول پور ہائی کورٹ کے صدر کے انتخاب میں کامیابی کے سلسلے میں ہارون آباد کے وکلاء بھائیوں نے جس خلوص اور محبت سے نوازا ہے،

اس کے لیے اظہارِ تشکر و تکریم کے لئے الفاظ ان کے جذبے کا احاطہ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا جذبہ بلاشبہ اپنی انفرادیت کے پہلو سے بے مثال اور نہایت عمدہ ہے اور بحیثیت صدر ہائی کورٹ بار میں ان کی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، منتخب ہونے کے بعد وکلاء برادری کے لیے فلاح و بہبود اور پیشہ وارانہ امور میں درکار سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت گامزن رہیں گے اور اس انتخاب سے وابستہ امیدوں پر پورا اترنے کی مثال قائم کر یں گے۔

کیونکہ وکلاء نے حصول انصاف اور قانون کی عملداری کے لئے ہمیشہ شاندار روایات کو مشعل راہ بنانے کا عزم کیا ہے اور آج بھی آسان اور بروقت انصاف کا بول بالا ہماری منزل ہے اور ہارون آباد کے وکلاء بھائی اس سفر میں پیش پیش رہیں گے۔

بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر چوہدری غلام نبی سپرا ایڈووکیت اور جنرل سیکرٹری سجاد سعید گجر ایڈووکیت سمیت مقررین نے ہائی کورٹ بار بہاول پور کے دورے کو وکلاء اتحاد کی روشن روایات کا ثبوت قرار دیتے ہوئے وکلاء برادری کے لیے بہترین حالات کار کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کا درجہ دیتے ہوئے بھرپور انداز سے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں