ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فری ایمرجنسی ڈسپنسری کا افتتاح کردیاگیااس حوالہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،
افتتاح انجمن فلاح مریضاں و معاشرہ رجسٹر ڈ ہارون آباد کے صدر حاجی سعید احمد نے کیا .تقریب میں ڈی ایس پی گل حسن خان، میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر منظور حسین انجم، سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق احمد، سابق ایم ایس ڈاکٹر چودھری محمد سرور، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر،چیئرمین عوامی پریس کلب حاجی سخی سلطان،صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ آصف محمود،صدر ہارون آباد یونین آف جرنلسٹ یاسر چوہدری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے حاجی سعید احمد نے فری ایمرجنسی ڈسپنسری کے قیام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں لائے جانے والے مریضوں کو ہسپتال سے نہ ملنے والی ادویات باہر مارکیٹ سے مہنگے دام خریدنے کے بجائے اس ڈسپنسری سے فی الفور اور مفت فراہم کی جائیگی اور یہ ڈسپنسری 24گھنٹے کھلی رہیگی تاکہ مریضوں اور اُن کے لواحقین کو ہسپتال ہی میں بروقت سہولت میسر ہوسکے۔
انجمن فلاح مریضاں و معاشرہ کی فری ایمرجنسی ڈسپنسری کی اس کاوش کو مقامی لوگوں اور معزز شخصیات نے خوب سراہا۔








