428

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے کونسلرز کا چیئرمین حاجی محمد یٰسین کی زیر صدارت جناح ہال میں اجلاس

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے کونسلرز نے چیئرمین حاجی محمد یٰسین کی زیر صدارت جناح ہال میں اجلاس منعقد کیا.

اجلاس میں وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی اور کونسلرز شاہد محمود رحمانی،چوہدری نصر اللہ،قاضی زاہد،راؤ نعیم امجد،چوہدری عدیل افضل،ملک محمد ارشاد،چوہدری مزمل،محمد راحیل انجم،قمرالدین شیخ،محمد شفیق،مرزا امین،سکینہ کوثر،اصغر رحمانی،چوہدری طالب حسین،عبد الستار قریشی،چوہدری لیاقت علی،چوہدری وسیم،عظمت علی سکھیرا،چوہدری سلمان،راشد نور غوری،فیصل مجید،ارشد خان و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی محمد یٰسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ نے ہارون آباد سمیت پنجاب بھر کی منتخب بلدیاتی قیادت کو عوامی مینڈیٹ کے مطابق نظام کو چلانے کا آئینی حق دیا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانون کے مطابق عملدرآمد کے تناظر میں یہ اجلاس انعقاد پذیر کیا گیا ہے ۔

بلدیاتی نظام کو تسلیم کرنا اور بااختیار بنا کر ہی جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ممکن ہے. بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اور منتخب بلدیاتی قیادت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے سے بنیادی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی کونسلر ارشد خان نے کہا کہ یہ ایوان بحالی کے فیصلے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دیتا ہے اور ایوان ہی اب بلدیاتی نظام کو چلانے کا قانونی حق رکھتا ہے.

کونسلر فیصل مجید نے کہا کہ تمام منتخب نمائندے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے متحد ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ بلدیاتی نظام کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی. میونسپل کمیٹی کا ایوان سنجیدہ اور موثر اقدامات کرنے کیلیے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لانے کا عزم رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں