464

ہارون آباد فورٹ عباس روڈ میدان جنگ بن گیا، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں میں لڑائی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد فورٹ عباس روڈ میدان جنگ بن گیا، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں میں لڑائی، لڑائی میں گھونسوں،مکوں کا آزادانہ استعمال، رشوت نہ دینے پر ٹریفک پولیس نے ہمیں گالیاں دیں اور مکے اور گھونسے مار کر زخمی کردیا، موٹر سائیکل سوار وں کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہاروں آباد فورٹ عباس روڈ پر نہر فورآر پل کے قریب ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے اہلکار محمد اخلاق نے محمد خان اور مظہر اقبال سکنہ 84فائیو آر نامی موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو اچانک ان کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی اسی اثناء ٹریفک پولیس اہلکار کے دیگر ساتھی بھی موقع پر پہنچ گئے اور میدان جنگ بن گیا۔

لڑائی میں دونوں جانب سے گھونسوں،مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، موٹر سائیکل سواروں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار محمد اخلاق نے انہیں روک کر رجسٹریشن بک اور لائسنس طلب کیا جس پر وہ پیش نہ کر سکے جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار نے تین سو روپے رشوت طلب کی جو نہ دینے پر ہمیں گالیاں دیں اور ہمارے ساتھ ہاتھا پائی ہو گیا۔

جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار محمد اخلاق کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کوئی رشوت طلب نہیں کی بلکہ چیکنگ کے وجہ سے موٹر سائیکل سواروں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی اور سرکاری کام میں مداخلت کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، پولیس نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں