352

محکمہ زراعت کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں کسان کارڈ کی تقسیم کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد محکمہ زراعت کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں کسان کارڈ تقسیم کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں راؤ شعیب احمد ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی، چودھری لطیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہارون آباد، تحصیلدار سمیت دیگر محکمہ زراعت کے افسران و عملہ اور مقامی کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر راؤ شعیب احمد ضلعی نائب صدرپی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ کااجرا حکومت کی طرف سے انقلابی قدم ہے جس سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے راستے میں جوعناصرمسائل پیدا کرتے تھے اُن سے چھٹکارا مل سکے گا، اب کسان بھائی اس کارڈ کی مدد سے حکومت کی طرف سے ملنے والی سبسڈی اور دیگر سہولیات کو بغیر کسی رکاوٹ کے حاصل کرسکیں گے۔

جبکہ چودھری لطیف اللہ زراعت آفیسر نے خطاب میں کہا کہ تحصیل ہارون آباد کے 28ہزار 5سو کاشتکاروں میں سے 11ہزار کے قریب کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے حصول کیلئے رجسٹریشن کروالی ہے جبکہ 5سو کے قریب کاشتکاروں کو کسان کارڈ تقسیم کردیئے گئے ہیں، کاشتکار مذکورہ کارڈ کی مدد سے وقت پر کھاد، بیج اور زرعی ادویات سبسڈی پر خرید کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں گے، تقریب کے آخر میں زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں