ہارون آباد(عوامی پریس کلب)کبوتر دینے کے بہانے سترہ سالہ نوجوان کی دس سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ سامنے آ گیا وقوعہ نواحی گاؤں 18 ون آر میں پیش آیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہارون آباد کے نواحی گاؤں 18ون آرکے رہائشی محمد شہزاد نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آج میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے گھر کے سامنے موجود تھا اسی وقت سرفراز سکنہ علاقہ دیہہ میرے گھر سے میرے چھوٹے بھائی شاہزیب کو کبوتر دینے کے بہانے لے گیا ۔
جب کافی دیر تک شاہزیب واپس نہ آیا تو والدہ کو پریشانی ہوئی اور شاہزیب کا پتہ کرنے کا کہا جس پر میں مسمیان وقار آصف اور محمد اسلام کے ہمراہ سرفراز کے مکان کی جانب گئے تو شاہزیب کے رونے کی آواز سنی آگے جا کر دیکھا تو سرفراز میرے چھوٹے بھائی شاہزیب بعمری دس سال کے ساتھ بدفعلی کر رہا تھا جو ہمیں دیکھ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔








