338

مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر علم و عمل کے پیکر،اپنے اکابرین واسلاف کی جیتی جاگتی تصویر،سچے عاشق رسولﷺ،خادم قرآن وحدیث اور اسلام کے بیباک سپاہی تھے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تبلیغی رہنماؤں محمد فریاد سلیمی، حکیم عبدالمنان، مولوی محمد اویس، مولوی معظم علی، ملک عامر، ملک خالد جمیل و دیگر نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر،جامعۃا لعلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے مہتمم اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیرحضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر کی وفات عالم اسلام اور بالخصوص،پاکستان اور وفاق المدارس العربیہ کیلئے ناقابل تلا فی نقصان ہے انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر علم و عمل کے پیکر،اپنے اکابرین واسلاف کی جیتی جاگتی تصویر،سچے عاشق رسولﷺ،خادم قرآن وحدیث اور اسلام کے بیباک سپاہی تھے ۔

ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں