348

موٹر سائیکل اور مسافر رکشہ میں ٹکر

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد، موٹر سائیکل اور مسافر رکشہ میں ٹکر، 19سالہ نوجوان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہارون آباد ماڈل ایونیو کے قریب موٹر سائیکل اور مسافر رکشہ کے درمیان اچانک ٹکر ہو گئی۔

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 19سالہ محمد شکیل ولد وحید سکنہ احمد گارڈ ن موقع پر جاں بحق ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں