ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد 6بہنوں کا اکلوتا بھائی 10سالہ اللہ دتہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو1122نے بچے کی نعش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 147سکس آر میں دس سالہ بچہ اللہ دتہ ولد مقبول احمد جوکہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جاتا ہے، نہر سکس آر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا، ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو نہر سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔








