207

ہارون آبادسےچشتیاں شہر کوجانے والی دو مین سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادسے چشتیاں شہر کوجانے والی دو مین سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سڑکوں کی مرمت نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے،ہارون آباد سے چشتیاں شہر کو جانے والی دو مین سڑکیں قاضی والہ روڈ اور23/24لالیکا روڈ اڈا پل مراد عرصہ دراز سے ٹوٹ کا شکارہیں۔

جنکی مرمت نہیں کی گئی ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مریضوں اور طلبہ کو بھی مشکلات درپیش رہتی ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار اس حوالے منتخب نمائندوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، علاقہ عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں