ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد،اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی شخص نے اسلام قبول کرلیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے علاقے ٹبہ شرقیہ کرسچن کالونی کے رہائشی سنی مسیح ولد صادق مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مدرسہ دارالعلوم جامعہ رضویہ مظہر الاسلام میں قاری غلام رسول خاں مہتمم دارالعلوم جامعہ رضویہ مظہر الاسلام ہارون آبادکے ہاتھ پر کلمہ حق پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔
اور س کا نام سنی مسیح سے تبدیل کرکے محمد علی رکھ دیا گیا، نومسلم محمد علی نے بتایا کہ مذہب اسلام قبول کرنے سے دلی راحت نصیب ہوئی، میں ان شاء اللہ خالق کائنات کی عبادت اور حضور اکرم ﷺ کی پیروی کروں گا۔








