214

ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبزی منڈی ہارون آباد کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

جس کے نتیجے میں محمود سلطان سکنہ چیچہ وطنی، آفاق اور محمد سہیل شدید زخمی ہو گئے، جبکہ تیز رفتاری کے باعث بائیکو پٹرول پمپ ہارون آباد کے قریب رکشہ اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں