ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد، نواحی گاؤں 50فورآر کا مین روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر، لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 50فورآر کی مین سڑک عرصہ دس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،جگہ جگہ پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جسکی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، سڑک کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے سڑک کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔








