ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کورونا کی چوتھی لہر کے سبب حکومت پنجاب کی جانب سے رات دس بجے کے بعد تما م مارکیٹیں، بازار بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں،تین دکانیں سیل اور متعدد دوکانداروں کو جرمانے کی سزا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کے سبب عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پنجاب نے رات دس بجے تک تمام مارکیٹیں اور بازار وغیرہ بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاوائیاں کی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تین دوکانوں کو سر بمہر کر دیا جبکہ متعدد دوکانداروں کو ماسک کا استعمال نہ کرنے پر جرمانے کی سزا دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ دکانداروں کو حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اس سلسلہ میں کسی سے بھی کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔








