243

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد ملک بھر کی طرح یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت چیف آفیسر بلدیہ راؤ محمد علی نے کی،ریلی میں بلدیہ ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت چیف آفیسر بلدیہ راؤ محمد علی نے کی۔

ریلی میں تحصیلدار تقی احمد سید، باؤ نذیر احمد تبسم، راؤ محمد ظفر، محمد سلیم و دیگر اور بلدیہ ملازمین نے بھر پور شرکت کی، ریلی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بلدیہ آفس سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ بلدیہ آفس پہنچنے پر اختتام پزیر ہوئی۔شرکاءِ ریلی نے ہاتھوں میں بینز اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگوائے، مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا بھر کی نظریں کشمیر میں برپا ہونے والے ظلم و ستم پر مرکوز کروانا ہے،وادی کشمیر پر ظلم کی داستان صدیوں پرانی ہے کشمیر جغرافیائی لحاظ سے بھی ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان میں بہنے والے تمام دریا کشمیر سے نکلتے ہیں،کشمیر میں ظلم جبر کا بازار زیادہ دیر تک نہیں چلنے والا انشائاللہ ہم کشمیر آزاد کروا کر دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں