178

چک 53فو ر آر کے قریب ٹریفک حادثہ

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد چک 53فو ر آر کے قریب ٹریفک حادثہ، رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ہارون آباد کے 23/24لالیکا روڈ پر نواحی گاؤں 53فورآر کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان اچانک ٹکر ہو گئی،جس کے نتیجے میں خاتون منظوراں بی بی زوجہ نیاز احمد سکنہ فاروق آباد بہاولنگر شدید زخمی ہو گئی، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں