ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں ساتویں محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، ساتویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بار گاہ حسینیہ سے برآمد،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ امام بار گاہ پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں کی نگرانی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، کورونا موبائل ویکسی نیشن ٹیم بھی تعینات، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں ساتویں محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔
ساتویں ساتویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بار گاہ حسینیہ سے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے برآمدہوا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مین بازار کے فوارہ چوک پہنچا جہاں پر جلوس میں شریک شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی، اس موقع پر مقررین نے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا کے میدان میں لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسین ؓ نے لازوال قر بانی پیش کرکے اسلام کو سربلند کیا اور اسلام کی تاریخ میں انکی قربانی ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔
محکمہ صحت کی جانب سے اس مرتبہ عزاداروں کی سہولت کے لئے کورونا موبائل ویکسی نیشن ٹیم بھی تعینات کی گئی تھی، جلوس کے راستوں کی نگرانی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،ڈی ایس پی گل حسن خان، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین، ایس ایچ او تھانہ صدر بشیر احمد و دیگر پولیس آفیسران جلوس کے ہمراہ رہے، ظہرین کی ادا ئیگی کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بار گاہ حسینیہ میں جاکر شام 7بجے اختتام پذیر ہوا۔








