296

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین ہارون آباد کی جانب سے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد،ریجنل چیئرمین غلا م رسول کی خصوصی ہدایت پر DISCO,sکی نجکاری کیخلاف احتجاج و ہڑتال کی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین ہارون آباد کی جانب سے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد،ریجنل چیئرمین غلا م رسول کی خصوصی ہدایت پر DISCO,sکی نجکاری کیخلاف احتجاج و ہڑتال کی گئی،ہڑتال میں ڈویژنل چیئرمین چوہدری انور علی، زونل وایس چیئرمین چوہدری حسن ندیم،ڈویژنل سیکرٹری گلفام علی جٹ سمیت یونین کے تمام عہدیداران و سٹاف نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور نجکاری کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین چوہدری انور علی، زونل وایس چیئرمین چوہدری حسن ندیم،ڈویژنل سیکرٹری گلفام علی جٹ کا کہنا تھا کہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین”ڈسکوز“ کی نجکاری کے عمل کو ہر صورت ناکام بنائے گی، وزیر اعظم عمران خان اس قوم کے لئے آگے بڑھیں اور نجکاری کو روکنے کے ساتھ ساتھ ان معاہدوں کو ریوائز کرائیں تاکہ بجلی سستی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں