177

تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

ہارون آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،آئے روز وارداتوں سے اہل علاقہ پریشان،خوف کا سماں،نواحی گاوں 59فور آر کے قریب ڈکیتی کی واردات،تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو حاجی راشد محمود سے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار،

تفصیلات کے مطابق 59فورآر گاوں کے رہائشی حاجی راشد محمود گزشتہ رات 11بجے کے قریب شہر سے اپنے گاوں 59فور آر جارہے تھے کہ گاوں کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک کر 36ہزار روپے،موبائل فون اور قیمتی کاغذات لوٹ لئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،اہل علاقہ اور خصوصا تاجرابرادری آئے روز وارداتوں کے اس سلسلہ کی وجہ سے شدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں اہل علاقہ اور تاجر برادری نے آئی جی پنجاب،آر پی او بہاولپور،ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے ان بڑھتی ہوئی وارادتوں پر قابو پایا جائے تاکہ شہری اور تاجر محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں