190

تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ”گدا گری“کی حوصلہ شکنی کے حوالہ سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ”گدا گری“کی حوصلہ شکنی کے حوالہ سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب نے کی، ریلی احاطہ میونسپل کمیٹی سے شروع ہوئی اور مین بازار کے فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد محمد وسیم، ایس ایچ ا و تھانہ سٹی ابصار حسین گجر، چوہدری غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن، چیف آفیسر بلدیہ، سٹاف و عملہ سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب، ڈی ایس پی محمد وسیم، ایس ایچ او ابصار حسین گجر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق تحصیل انتظامیہ ہارون آباد میں گداگری کے خاتمے کے لئے سرگرم ہے۔

شہری بالخصوص تاجر برادری گداگری کی حوصلہ شکنی کے لئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کرے، کیونکہ پیشہ ور بھکاری،چوری، اغوا کاری اور دیگر جرائم کا باعث بنتے ہیں،اس لئے پیشہ ور گداگر جہاں بھی ہو ہمیں اطلاع دیں اُن کے خلاف سخت قانونی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں