194

ٹبہ غلیا ں والا منشیات فروشی و منشیات کے استعمال کا گڑھ بن گیا

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں واقع ٹبہ غلیا ں والا منشیات فروشی و منشیات کے استعمال کا گڑھ بن گیا ہے اور ہیروئین سے لیکر چرس تک ہرقسم کی منشیات کی خریدوفروخت کا مذموم دھندہ سرعام جاری ہے. تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی سے متعلق عدم دلچسپی نے صورت حال کو انتہائی گھمبیر اور سنگین بنا دیا ہے اور منشیات فروش بلاخوف و خطر منشیات کا زہر نوجوان نسل میں پھیلا کر انہیں ناکارہ اور معاشرے پر بوجھ بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور جگہ جگہ منشیات استعمال کرنے والوں کی بھاری تعداد افسوس ناک حالات میں مبتلا دکھائی دیتی ہے.

ہیروئین اور نشے کے انجکشن کی بلا روک ٹوک خریدوفروخت کی وجہ سے بچے نوجوانی کی سیڑھی پر قدم رکھتے ہی منشیات فروشوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور پھر ناکارہ ہو کر گھر والوں سمیت معاشرے کے لئے بہت بڑا سیاہ دھبہ بن کر رہ جاتے ہیں. منشیات فروشی کے خلاف تھانہ صدر ہارون آباد کے ایس ایچ او کی بے حسی اور لاپروائی سوالیہ نشان بن چکی ہے کیونکہ سرعام منشیات فروشی اسی پہلو کی علامت ہے.مزودور پیشہ آبادی کے اس علاقے میں منشیات فروشی ایک المیہ ہے جس کے خلاف کریک ڈاؤن لازمی ہو چکا ہے لیکن تھانہ صدر کے ایس ایچ او کو اس المیے کی ذرا بھر بھی پرواہ نہیں ہے اور شہری اعلی پولیس حکام سے بجا طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر نوجوان نسل کو اس تباہی سے بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں