ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد بنگلہ روڈ مین شاہراہ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، 2ڈاکو 70سالہ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار، زخمی خاتون ہسپتال منتقل۔ پولیس مصروف تفتیش۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کی مین شاہراہ بنگلہ روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں دو مسلح ڈاکوؤں نے 70 سالہ بوڑھی خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بوڑھی خاتون کو مرہم پٹی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔








