255

اندرون شہر غلہ منڈی کے باہرکپاس کے ڈھیروں کے نزدیک کوڑا کرکٹ کو لگی آگ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اندرون شہر غلہ منڈی کے باہرکپاس کے ڈھیروں کے نزدیک کوڑا کرکٹ کو آگ لگادی گئی اور انتظامیہ بلدیہ ہارون آ باد خاموش تماشائی کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اندرون شہر غلہ منڈی کے باہرکپاس کے ڈھیروں کے نزدیک کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دی گئی جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے کروڑوں روپے مالیت کی کپاس کے قریب آگ لگادی گئی ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ اس وقت سموگ کی وجہ سے ہزاروں بیماریوں کو جنم دے رہی ہے مگر انتظامیہ صرف فوٹو سیشن کی حد تک اور جعلی بوگس بل بنانے میں مصروف ہے اگر بات کی جائے حکومت کی تو کہیں بھی کوئی کنٹرول کسی بھی محکمے میں نظر نہ آتا ہے ہارون آباد کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر بلدیات کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں