228

بلدیاتی نظام کی طویل معطلی کے دوران میونسپل کمیٹی ہارون آباد مالی لحاظ سے کنگال

ہارون آباد: منتخب بلدیاتی نظام کی طویل معطلی کے دوران میونسپل کمیٹی ہارون آباد مالی لحاظ سے کنگال ہوچکی ہے اور ذرائع کے مطابق اس وقت میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے پاس تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی فنڈز کی عدم دستیابی ایک سنگین بحران کا روپ دھار چکی ہے.

ترقیاتی بجٹ بھی صفر ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہو سکتا ہے کہ گٹروں کے ڈھکن لگانے کے لئے بھی کوئی پیسے نہیں ہیں فائر بریگیڈ اور واٹر ٹینکر بھی کم از کم چھ ماہ سے خراب ہیں اور ان کی مرمت کے لئے فنڈز نہیں ہیں. بجلی کے بل کی ادائیگی کا مسئلہ بھی گھمبیر ہے.

شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور اس کی بنیادی وجہ فنڈز کا نہ ہونا ہے کیونکہ کوڑا اٹھانے والی ٹرالیاں اور رکشہ بھی بدترین حالات میں بوجہ عدم دستیابی فنڈز ہیں. پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کیے جانے کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں لیکن وہ محض باتیں ہی ہیں کیونکہ یہ یہ رقم فریز ہے اور اس کا مطلب نہ ہونے کے مترادف ہے۔ شہریوں محمد امجد،شاہ زیب،اکرم ملک،محمد افضال،قاسم علی،مجیب الرحمان،عمر درازو دیگر نے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد فنڈز کا اجراء بھی کیا جائے بلخصوص پانچ کروڑ روپے کی مختص رقم کی فراہمی یقینی بنانا ہی عوامی ادارے میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے لیئے ناگزیر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں