209

دس سال کے لیے اقتدار میں آنے والے فرار کی کوشش میں ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ دس سال کے لیے اقتدار میں آنے والے فرار کی کوشش میں ہیں موسمی پنچھی نئے گھونسلوں کی تلاش میں مصروف ہیں ا ن خیالات کا اظہارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جو طوفان لایا گیا ہے مزدور کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے غریب بھوک سے مر رہا ہے اور یتیم گماشتے جھوٹے اعداد و شمار پیش کر کے پاکستان میں مہنگائی دنیا کے ممالک سے کم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر فی کس آمدنی بتانے کے لیے ہر گز تیار نہیں۔

اپوزیشن کو رگڑنا لگانے والوں کو رگڑا لگنے کا وقت آیا تو ملک سے فرار کی کوششوں میں مصروف ہیں، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے مزید کہا پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالی نہیں جا سکتی ہے نالائق حکومت کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے پورے پاکستان کی عوام مہنگائی کے خلاف سرپا احتجاج ہے مہمان حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں