ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد رنجش کی بنا ء پر یوسی چیئرمین کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مدعی مقدمہ محمد نعیم چیئرمین یوسی 109فقیروالی کے مطابق مسمی اظہر عباس کی سید انوار شاہ مہتمم مدرسہ جامعہ فیض العلوم فقیروالی سے مخالفت چلی آرہی ہے، جن کی میں سپورٹ کرتا ہوں، اس رنج کی بنا پر الزام علیہان رکھتے تھے۔
مورخہ30اکتوبر کو شام میں اپنے گھر سے بازار جا رہا تھا کہ مسمی اظہر عباس، علی رضا، صابر حسین شاہ چار کس نامعلوم یکدم آگئے اور میرا راستہ روک کہا کہ آج تمھیں سید انوار شاہ کا ساتھ دینے کا مزہ چکھاتے ہیں، علی رضا نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مجھے پکڑا اور اظہر عباس نے چھری مار کر مجھے زخمی کردیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی۔








