ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد موٹر سائیکل حادثے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی،نامعلوم تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ہے، زخمی بیٹی نبیلہ کا بیان۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 58فور آر کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس میں چک 25تھری آر کے رہائشی پولیس اہلکار محمد صدیق جوکہ جوڈیشل جیل میں تعینات تھے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیٹی نبیلہ شدید زخمی ہو گئی۔
زخمی بیٹی نبیلہ کے بیان کے مطابق ایک تیز رفتار نامعلوم کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، محمد صدیق کی نعش اور زخمی نبیلہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔








