ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز) ہارون آباد کے ریٹائرڈ ٹیچر پی ٹی سی حاجی محمد رفیق انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت اساتذہ کرام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔







