249

عوامی پریس کلب ہارون آباد کے دفتر کا افتتاح

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پیر سید نبیل الرحمان شاہ بخاری سجادہ نشیں آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف نے مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محیی الدین کے ہمراہ عوامی پریس کلب ہارون آباد کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ایک قومی اور عوامی ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی میں دیانتداری، شفافیت، خود احتسابی اور مثبت سوچ اور فکر نہایت اہم اور ناگزیر پہلو ہیں اور اس شعبے میں قدم قدم پر یہ احساس پیش نظر ہونا چاہئے کہ سماج کی تربیت و کردار کی ترویج صحافی کے قلم، الفاظ اور انداز بیان و حقائق نگاری سے وابستہ و پیوستہ ہے اور اس سارے عمل میں عوام کے حقوق کا احترام بنیادی درجہ کا حامل ہے اور اسی لیے یہ شعبہ قومی و عوامی توجہ کا مرکز ہوتا ہے.

صحافت کے میدان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور بامقصد لائحہ عمل تیار کیا جائے تو اس کے ذریعے فلاح کا راستہ ہموار ہوگا. ملک و قوم اور عوام کی خدمت اس شعبے کی روح اور مرکزی نظریہ رکھ کر روشن مستقبل کی منزل تک پہنچنے میں کامیابی ممکن ہے. افتتاحی تقریب میں ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں سمیت تمام افراد سے مخلصانہ اور عملی کاوشیں بروئے کار لانے کی اہمیت اور افادیت بھی کی تقریب میں صحافیوں و احباب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں