781

کسان و کاشتکاروں کیساتھ لوٹ مار کا بازار گرم، ڈی اے پی کھاد 9ہزار جبکہ یوریا کھاد 2ہزار 4سو روپے میں فروخت جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں کسان و کاشتکاروں کیساتھ لوٹ مار کا بازار گرم، ڈی اے پی کھاد 9ہزار جبکہ یوریا کھاد 2ہزار 4سو روپے میں فروخت جاری، مقامی کاشتکاروں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں ڈی اے پی کھاد 9000 اور یوریا کھاد 2400روپے میں فروخت کی جا رہی ہے اور حکومت اور متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے مکمل بیحسی اور لاتعلقی کا پہلو بلکل واضح ہے اور کاشتکاروں کے لئے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیئے یہ دونوں کھادوں کا استعمال ناگزیر ہوتا ہے اور کاشتکاروں کے ساتھ نا انصافی اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

وزیراعظم سے لیکر وزراء تک سبھی مافیا کی شکایت کرتے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ حکمرانوں نے ابھی تک کسی بھی مگر مچھ کے خلاف سخت ایکشن نہیں لیا ہے اور صرف باتوں تک سارا کام محدود ہے،گندم جیسی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی باتیں اور کوششیں کہیں نظر نہیں آتی ہیں لیکن زراعت اور کاشتکاروں کے ساتھ کھلی لوٹ مار بلکل عروج پر ہے، مقامی کاشتکاروں آصف، معظم، یوسف، عطاء اللہ، سمیع اللہ و دیگر نے اپیل کی ہے کہ حکومت کھادوں کی فراہمی مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمان اور زراعت آفیسر چوہدری لطیف اللّٰہ سے بھی کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ پر قابو پانے کیلئے کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں