ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تحفظ ویلفئیر فاونڈیشن ہارون آباد کا اجلاس زیر صدرات حاجی محمد اختر جاوید منعقدہوا اجلاس میں باو لیاقت علی،ملک محمد ریاض خلجی،سیف اللہ خان،محمد اختر،یاسر چوہدری،محمد اشرف،محمد عالم کمبوہ،محمد فاروق مغل،شوکت علی،شیخ قمر دین، سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں تحفظ ویلفئیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام چلائی جانے والی جنازہ بس کے حوالہ سے درپیش مسائل کے حوالہ سے گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ جنازہ بس صرف اربن ایریا کے لئے ہی استعمال ہوگی شہر سے باہر نہیں جائے گی اس کے علاوہ فاونڈیشن کے حوالہ سے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحفظ ویلفئیر فاونڈیشن حاجی محمد اخترجاوید نے کہا کہ تحفظ فاونڈیشن اپنے فلاحی امور کے وژن پر عمل پیرا ہے اور وسائل کے مطابق نہایت خوش اسلوبی سے بہترین کام کر رہی ہے. جنازہ اور تدفین کے لئے لواحقین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور اس کام کو عوامی بہتری کے تناظر میں پایہ تکمیل پہنچانا اولین ہدف اور ترجیح ہے.
تحفظ فاونڈیشن نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد کو ہمیشہ پیش نظر رکھا ہے اور وسائل و مسائل کا جائزہ لینے کے بعد بس کے ایریا کے بارے میں فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے جس سے اربن ایریا میں خدمات کی انجام دہی بہترین ہوگی. صورت حال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اربن ایریا کو موثر انداز سے سروس سے استفادہ حاصل کرنے میں ہی بہتر بنایا جائے.








