ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میونسپل کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت حاجی محمد یاسین چیئرمین میونسپل کمیٹی منعقد ہوا، اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وٹو، وائس چیئرمین ملک ریاض خلجی، فیصل مجید، شاہد رحمانی، راؤ نعیم امجد ایڈووکیٹ، محمد ارشد خان، راہد قاضی، عدیل چودھری سمیت دیگر کونسلرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یاسین، و ائس چیئرمین ملک ریاض خلجی، فیصل مجید،محمد ارشد خان و دیگر کونسلرز کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اکائی ہیں موجود ہ حکومت نے تین سال تک جمہوری اداروں کی معطلی سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں بلا جواز رکاوٹ ڈالی گئی جس سے لوگوں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو ذمہ داریوں سے روک کر ووٹ کی توہین کی گئی حکومت بلدیاتی اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کو فوری طور پر فنڈ ز جاری کرے جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہوتا بلدیاتی اداروں کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہئے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی افادیت اور اہمیت سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا بلدیاتی نمائندوں اپنے علاقے اور شہر اور عوام کے مسائل اور ان کے حل کا بہتر ادراک رکھتے ہیں بلدیاتی نمائندوں کی وجہ سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں۔








