ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء ملک احمد ہیپی نے کہا کہ حلقہ این اے 169ہارون آباد فورٹ عباس میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقے میں خوبصورتی اور خوشحالی آئے گی، سترہ کروڑ کی مالیت سے ہیڈ سیون آر روڈ، نہروں کی وارہ بندی کا خاتمہ، دو ارب بہتر کروڑ روپے کی خطیر گرانڈ سے ہارون آباد فورٹ عباس روڈ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبہ جات پی ٹی آئی رہنماء شوکت محمود بسراء کی دن رات کی محنت اور انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ منصوبے تھے جن پر ہمیشہ سے حلقے کی عوام کو سبز باغ دکھائے گئے، صرف اقتدار کے حصول کیلئے جھوٹے وعدے کیے گئے، لیکن اب ان پر کام جاری ہے اور کچھ عرصہ پہلے بھی ہارون آباد میں ریسکیو 1122 کی سروس کا آغاز بھی کروایا،سترہ(17) کروڑ روپے کی مالیت سے تیار ہونے والا سپورٹس جمنیزیم اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور،ضلع بہاولنگر میں ریلوے کی بحالی کا منصوبہ اور ہارون آباد سے فورٹ عباس سوئی گیس کا منصوبہ جس پر جلد از کام شروع ہوجائے گا۔








